محلہ سرگوجرہ، پولیس کابدکاری کےاڈےپرچھاپہ،عورت سمیت تین گرفتار


Click Image to Zoom

محلہ سرگوجرہ چکوال میں سٹی پولیس نے فحاشی کے اڈے پر چھاپہ مار کر رنگ رلیاں مناتے ہوئے تین مردوں اور ایک خاتون کو گرفتار کر لیا جبکہ اڈے کی نائیکہ تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع پر سے فرار ہوگئے۔ سب انسپکٹرمحمد اسلم لاپھی نے مخبر کی اطلاع پر تانیہ شاہ محلہ سرگوجرہ میں بدکاری کے اڈے پر لیڈی کانسٹیبل عروسہ سلطانہ کے ہمراہ چھاپہ ماراتو تین افراد اور ایک عورت گھر کے گیٹ سے نکل کر بھاگنے کی کوشش کررہے تھے تو ان کوپولیس نے قابوکر لیا۔ ان میں وسیم عباس ولد گلستر خان، محمد اصغر ولد محمد اشرف ،محمد سلیمان ولد محمد حنیف ساکن دلیلپور اور عورت کا نام رمشہ عرف عائشہ دختر غفور محمد ساکن لاہور پتا چلا۔ ملزمان نے بتایا کہ مسماۃ تانیہ شاہ نے چار ہزار روپے کے عوض خاتون رمشہ کو مذکورہ ملزمان کے حوالے کیا۔ وسیم عباس کی تلاشی کے دوران اس کی جیب سے 300روپے نقد، موبائل ٹیلی فون، محمد سلیمان کی جیب سے1200روپے، جبکہ رمشہ کی جیب سے1000روپے اور موبائل فون برآمد ہوئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کو جوڈیشل حوالات بھیجوا دیا ہے۔