چکوال:منگل،بدھ کی درمیانی رات، رات بھرچلنےوالی ہلکی بارش سےچکوال جل تھل

تفصیلات کے مطابق گزشتہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات، رات بھر ہونے والی ہلکی بارش نے پورے شہر کو جل تھل تو کیا ہی، ساتھ ہی اس بارش نے کسانوں کے چہروں پر خوشی کا رنگ بھی چڑھا دیا، کیوں کہ اس بارش سے چکوال کے بارانی علاقوں میں کاشت کی جانے والی فصلوں پر بارآور اور خوشگوار اثرات ہونگے۔ خاص طور پر علاقے میں کاشت ہونے والی گندم کی فصل پر اس کے ثمرات نمایاں ہونگے، اور خشک سالی کا شکار یہ فصل کسانوں کے لیئے منافع کا باعث ہوگی۔ بروز بدھ چکوال میں سردی اپنے عروج پر تھی اور درجہ حرارت نقطہ انجماد سے گر گیا تھا۔