Rikshaw Accident killed 2 People near Pari Adda Chakwal

چکوال: جہلم روڈ پر جھیک اڈے کے قریب کار اور دو رکشوں کے مابین تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک، جبکہ پانچ افراد زخمی ہو گئے، تفصیلات کے مطابق جھیک اڈے پر زیرِتعمیر این۔ایل-سی کی پلی پر دو مسافر رکشے آمنے سامنے سے ٹکرا گئے، جس کی وجہ سے دونوں رکشوں میں سوار سات افراد اس تصادم کے نتیجے میں سڑک پر آن گرے، اسی اثنا میں عقب سے آنے والی تیزرفتال ٹیوٹا کرولہ کار نے گرنے والے مسافرین میں سے دو کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں ظفر اقبال ساکن موہڑہ روشن اور سرداراں بی بی ساکن درویزہ موقع پر جانبحق ہوگئے، جنکہ رخسانہ زوجہ عبدلعزیزمع عبدالعزیز ساکن دئیوال، انیلہ ساکن پڑی درویزہ، ، نائلہ ساکن پڑی درویزہ، اور شمیم اختر ساکن موھڑہ روشن شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو پیٹرولنگ پولیس ملہال مغلاں نے فوری طور پر مقامی ہسپتالوں میں پہنچا کر ابتدائی طبی امداد کی فراہم کروائی، بعد ازاں زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چکوال اور شدید زخمی افراد کو راولپنڈی کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا۔

Leave comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *.