Neela Police Arrested Two People with Weapons - Chakwal News
چکوال: نیلہ پولیس کی کاروائیاں، دو افراد گرفتار، اسلحہ برآمد
چکوال: نیلہ پولیس اسٹیشن کے مجاہد اقبال نے روٹین گشت اور چیکنگ کے دوران دو افراد سے اسلحہ برآمد کر لیا، تفصیلات کے مطابق پولیس نے دورانِ گشت و چیکنگ ارسلان سبطین، ولد محمد سبطین ساکن مہوٹہ موہڑہ ساکن، راولپنڈی کے قبضے سے ایک عدد بارہ بور بندوق مع ایک عددکارتوس برآمد کرلیا، دوسری کاروائی میں ککھ موڑ کے قریب خان زمان ولد محمد اکبر کے قبضے سے بھی ایک عدد بارہ بور بندوق مع ایک عددکارتوس برآمد کرلیا۔ دونوں مُلزمان کو گرفتاری کے بعد جوڈیشل حوالات میں بھجوا دیا گیا ہے۔

Leave comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *.