چکوال شہرکوخوفناک تباہی سےبچالیاگیا، دھشتگردی کامنصوبہ ناکام




اتوار کےروزچکوال شہرکےنواحی علاقےمگھی دربارکےقریب سےایک دستی بم برآمد کر لیا گیا۔ سول ڈیفنس چکوال نےچوہدری طالب حسین کی سربراہی میں پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ اس خوفناک تباہی کےمنصوبےکوناکام بنا دیا اورموقع پر پہنچ کراُس ھینڈگرنیڈ کوناکارہ بنایا۔ تفصیلات کے مطابق مزکورہ دستی بم زندہ حالت میں تھااورکافی طاقتواربھی تھا، بم کی برآمدگی کی جگہ سےآبادی بھی قریب تھی اوراتوارکےروز دربارپرآنےوالےزائرین کارش بھی ہفتہ وار معمول سے زیادہ تھا۔


جبکہ مذکورہ گرنیڈ برآمد ہونے والی جگہ کے اوپر سے واپڈا کی ہائی ٹرانسمیشن لائن بھی گزر رہی ہے۔ ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس چوہدری طالب حسین نے بتایا کہ گرنیڈ پھٹ جاتا تو کافی زیادہ تباہی کاامکان تھا۔ انہوں نےمزیدبتایا کہ گرنیڈ واہ آرڈیننس فیکٹری کاتیارشدہ تھااوراس کےاندرتقریباََ 100گرام بارودی موادبھراہواتھا، مذکورہ دستی بم کی تباہی پھیلانے کا دائرہ کار تقریباََ بیس میٹرتھا۔ انہوں نے بتایا کہ گرنیڈ کا وزن480گرام، لمبائی115ملی میٹراور چوڑائی تقریباََ ساٹھ ملی میٹر تھی۔




29 January Dhudial News Chakwal - Chakwal Saved from Terrorist Attack- Bomb Defused
چکوال شہرکوخوفناک تباہی سےبچالیاگیا، دھشتگردی کامنصوبہ ناکام

Click Image to Zoom

A hand grenade shell was found near Maqhi Darbar Chakwal. Police and bomb disposal squad reached the spot and took the grenade into custody and defused it safely.

Leave comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *.