آج دھرابی کے قریب ہوا ضلع چکوال کی تاریخ کا پہلا ڈاگ شو
ضلع چکوال کی تاریخ میں پہلا ڈاگ شو اتوار کے روز قصبہ دھرابی کے قریب کھلے مقام پر منعقد ہوا جس میں ملک بھر سے آئے ہوئے گیارہ اعلیٰ نسل کے کتوں نے شرکت کی۔تقریب کا اہتمام چوہدری ہارون صادق نے کیا تھا۔اس موقع پر خوبصورت بینرز اور پلے کارڈ لگا رکھے تھے۔مقابلے میں جرمن شیپرڈ ،پوڈل ،روسی،گلٹریا،لیبرا،پیٹفل،بُلڈ ڈاگ،دال ملی اور دیگر نسل کے کتوں نے مقابلے میں حصہ لیا۔تقریب کے مہمان خصوصی سینئر صحافی خوشنود علی خان تھے۔جبکہ سابق اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شاہد حسین کاظمی اور انکے بھائی سید امجد حسین کاظمی تھے۔جبکہ اس موقع پر رکن ضلع کونسل روندر کمار ،سید ساجد حسین شاہ،چیئرمین چکوال پریس کلب خواجہ بابر سلیم،سیکرٹری جنرل محمد خان عاقل،رضوان جعفری،حماد چیمہ،بھی موجود تھے۔مقابلہ دیکھنے کے لیے ہزاروں لوگ موجود تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے خوشنود علی خان نے کہا کہ ضلع چکوال میں اعلیٰ نسل کی کتوں کی پرورش کا بڑا رحجان ہے۔لہٰذا وہ دھرابی کے مقام پر اپنے سینکڑوں کنال کی اراضی پر ڈاگ سنٹر بنائیں گے جس میں چھوٹی سے لیکر اعلیٰ نسل کے تمام کتے موجود ہونگے۔آخر میں مہمان خصوصی خوشنود علی خان اور شاہد حسین کاظمی نے پہلی دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کتوں میں خصوصی انعامات تقسیم کیے۔

29 January Chakwal News - First Ever Dog Show Has been Conducted in the History of Chakwal Near Dharabi

First Dog Show in Chakwal

Leave comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *.