ضلع چکوال میں پارٹی ہائی کمان کےفیصلوں کی چندلوگوں نےنفی کی، حمزہ شہباز

چکوال: مسلم لیگ ن کےرہنماحمزہ شہبازشریف نےکہاہےکہ ضلع چکوال میں پارٹی ہائی کمان کےفیصلوں کی چندلوگوں نےنفی کی ہے، اس سلسلےمیں اعلیٰ سطح کی کمیٹی جلدتشکیل دی جائےگی اورتمام معاملات کاجائزہ لیاجائےگا، جس کےبعدکمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیاجائےگا۔ وہ معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال اورسابق ضلع ناظم چکوال سردارغلام عباس سےگفتگوکررہےتھے، جنہوں نےلاہورمیں حمزہ شہبازشریف سےملاقات کی۔ مذکورہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس میں معاونِ خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب ملک سلیم اقبال نےضلع کونسل چکوال کی چیئرمین شپ الیکشن کےحوالےسےتفصیلی رپورٹ پیش کی اوروزیراعظم میاں محمدنوازشریف کےمتوقع دورہ چکوال کےحوالےسےتبادلہ خیال بھی کیا۔ اس موقع پرحمزہ شہبازشریف نےکہا کہ پورےپنجاب میں بلدیاتی ادارےبحال ہوچکےہیں اوراقتدارنچلی سطح پرمنتقل کیاجارہاہے۔ انہوں نےمزیدکہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بلدیاتی اداروں کومالی اختیارات دینےمیں سنجیدہ ہیں اوراس ضمن میں جلدبڑےپیکج کااعلان بھی کیا جائے گا۔

27th January Chakwal News - Sardar Ghulam Abbas Met Hamza Shahbaz
ضلع چکوال میں پارٹی ہائی کمان کےفیصلوں کی چندلوگوں نےنفی کی ہے، حمزہ شہباز

Leave comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *.