موضع کونٹ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب

موضع کونٹ میں سوئی گیس فراہمی منصوبے کی افتتاحی تقریب بروزاتوار منعقد ہوئی۔ ایم این اے و پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص، ایم پی اے راجہ شوکت عزیز بھٹی نے اس منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کیا، اس موقع پر کسان کونسلر محمد شفا مغل، چوہدری عبادت حسین، اسامہ مغل نے ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا جس میں وائس چئرمین ضلع کونسل چکوال چوہدری خورشید بیگ، چوہدری صفدر، مرزا عنائت اللہ، محمد خان بھٹی ایڈووکیٹ امجد حسین کےعلاوہ کثیر تعداد میں سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔



